مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلوں پر 4 سال بعد سماعت ہوئی

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلوں پر 4 سال بعد سماعت جاری ،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب کر رہے ہیں-

نواز شریف کے وکلا اور نیب پراسیکوٹر روسٹرم پر آگئے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ چار سے چھ گھنٹے مجھے ایون فیلڈ ریفرنس اپیل پر دلائل کے لیے چاہیں ہوں گے،ہمیں دلائل کے لیے آدھا گھنٹہ چاہیے ہو گا ، نیب پراسیکیوٹر کی بات پر عدالت میں قہقے لگ گئے- چیف جسٹس نے نیب پراسیکوٹر سے مکالمہ میں کہا کہ ہم خود آدھے گھنٹے سے دو گھنٹے کر دیتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ، پیر کو نواز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل دیں گے-

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ” بنیادی حقوقِ کا معاملہ ہے ہماری استدعا ہے اپیلوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے ریکارڈ کی باتیں ہیں عدالت کا ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے "-اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو کہا کہ ان اپیلوں کے (زیر التو رہنے سے اپیل کنندہ ) نواز شریف کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق کے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کے دوران اہم ریمارکس میں کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اس اپیل کو روزانہ کی بنیاد پر چلا لیں گے -اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر دلائل دینا چاہیں گے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو دلائل کیلئے کتنا وقت، کتنے گھنٹے درکار ہوں گے؟ ہمیں کیس کے حقائق سے متعلق کچھ چیزیں یاد ہیں لیکن آپ ہمیں شروع سے لے کر چلیں گے،

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کردیا، امجد پرویز نے کہا کہ ہم نے آج کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس کی تیاری کی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو دلائل دینے کے لئے کتنا وقت چاہئے گا؟ امجد پرویز نے کہا کہ یہاں دو اپیلیں ہیں، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ اپیلیں سپریم کورٹ کے سامنے نہیں دی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی ہم کیس کی میرٹس پر نہیں جارہے ہیں،امجد پرویز نے کہا کہ مجھے زیادہ سے زیادہ دو سماعتوں کا وقت چاہیے ہوگا،عدالت نے کہا کہ اتنا بھی نہیں کہ دو سماعتوں میں دلائل ختم ہو، ہم نے پورے کیس کو دیکھنا ہے،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ 4 سے 6 گھنٹے درکار ہوں گے، امجد پرویز نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ کم سے کم وقت میں اپنے دلائل مکمل کرلو، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کے بھی دلائل دینے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دلائل بالکل نہیں ہوئے وہ الگ ہے،العزیزیہ میں انکی اپیل غیر موجودگی پر خارج ہوئی تھی، آپ فی الوقت العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کو بھول جائیں، آپ صرف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس کی حد تک رہیں، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس کی حد تک بتائے کتنا وقت دلائل کے لیے چاہیے ہوگا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ نیب کو دلائل کے لیے کتنا وقت درکار ہے ؟ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ہمیں دلائل کے لیے تقریباً آدھا گھنٹہ چاہیے ہوگا،عدالت نے کہا کہ کیا ہم اسکا یہ مطلب لیں کہ نیب نے کچھ نہیں کہنا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں اپیل کنندہ کے حقوق کا معاملہ بھی ہے،عدالت نے کہا کہ ہمارے مدنظر ہے لیکن ہم دیکھ لیتے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر چلنا ہے کس طرح چلنا ہے یہ دیکھ لیتے ہیں ،ہم آئندہ پیر سے دلائل شروع کرتے ہیں، ساڑھے 12 سماعت شروع کرتے ہیں اور دو ڈھائی گھنٹے آپ کو سنتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے چونکہ معاملہ 2018، 2019 کا ہے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ عدالت کا رتی برابر بھی وقت ضائع نہیں کریں گے،عدالت نواز شریف کے بنیادی حقوق کا معاملہ بھی دیکھ لے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہمیں دیکھ لیں گے اگر ضرورت پڑی تو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر لیں گے، اِس کیس کے دن ہم ریگولر ڈویژن بنچ بھی منسوخ کر دیں گے، نوازشریف کی دو نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی.

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

 نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری