مزید دیکھیں

مقبول

سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ، منشیات فروش،ناجائز اسلحہ والے گرفتار

قصور
منشیات فروشوں،سماج دشمن عناصر کے خلاف قصور پولیس کی کاروائیاں تیز،ناجائز اسلحہ کیساتھ سوشل میڈیا پہ ویڈیوز لگانے والے گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عمران کرامت بخاری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا پہ اسلحہ کی نمائش کرنے پہ انچارج سی آئی اے ملک طارق نے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے اور ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم طارق محمود ڈوگر نے بدنام زمانہ منشیات فروش اشفاق عرف شاقی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں