شہر قائد میں پیر کو سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت رہی اور گرمی کی شدت37ڈگری تک محسوس کی گئی ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، شہر میں مطلع صاف اور سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہے ، جس ک باعث حبس کی کیفیت ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں درجہ حرارت35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم شدت37 ڈگری تک محسوس کی گئی ۔یاد رہے محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے. اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے دوران کراچی میں موسم خثک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی تھی.دوسری جانب شہر میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا .

کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

حکومت سندھ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز تعمیر کرے گی

20 کلو آٹے کے تھیلے میں 1000 روپے کمی

Shares: