امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ہلیری لاس اینجلس سے تقریباً 10 میل جنوب مشرق میں ہے اور سمندری طوفان کے زیراثر کیلیفورنیا، نیو اڈا میں 10 انچ تک شدید بارشوں کا امکان ہے لاس اینجلس میں انتظامیہ کی جانب سےسیلا ب کا انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کیلیفورنیا کے گورنر نے 12 کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیز آندھی نے درختوں اور بجلی کے تاروں کو گرا دیا، 40 لاکھ کی آبادی والی ریاست کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں 25 ہزار گھر وں کی بجلی منقطع ہو گئی ،جبکہ موسلادھار بارش کےباعث سڑکیں، گاڑیاں اور دکانیں زیر آب آگئیں، ریاست کے بہت سے اسکولوں میں چھٹیاں کااعلان کر دیاگیا، اور حکام نے عوام کو ساحلوں سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

شمالی کوریا کا ایک اور کروز میزائل کا تجربہ

میکسیکو کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ ایک بپھری ہوئی ندی میں گاڑی بہہ جانے سے اس میں سوار شخص کی موت ہوگئی، ساتھ ہی باہا کیلیفورنیا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کی وارننگ بھی دی میکسیکو کی فوج نے طوفان سے متاثرہ ایک ہزار 725 افراد کو پناہ دینے والی 35 پناہ گاہیں کھولی ہیں۔

این ایچ سی نے کہا کہ اوریگون اور ایڈاہو کے کچھ علاقوں میں بھی شدید بارش اور ممکنہ طور پر سیلاب آنے کی توقع ہے اور جنوب مشرقی کیلیفورنیا، مغربی ایریزونا، جنوبی نیواڈا اور جنوب مغربی یوٹاہ میں طوفان کا امکان ہے۔

قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا کے گورنر آفس آف ایمرجنسی سروسز کی ڈائریکٹر نینسی وارڈ نے کہا کہ ہیلری ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ریاست میں آنے والے بدترین طوفانوں میں سے ایک ہو سکتا ہےایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کوئی غلطی نہ کریں، یہ ایک بہت، بہت خطرناک اور شدید طوفان ہے۔‘

میکسیکو کی حکومت نے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں تقریباً 19 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا ہے جب کہ وفاقی الیکٹرک یوٹیلیٹی نے کسی بھی بندش سے نمٹنے کے لیے 800 کارکنان اور سیکڑوں گاڑیاں بھیجی ہیں میکسیکو میں ہر سال بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے ساحلوں سے سمندری طوفان ٹکراتے ہیں، اگرچہ طوفان بعض اوقات کیلیفورنیا کو متاثر کرتے ہیں لیکن ان کا ریاست کو زیادہ شدت سے متاثر کرنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے-

بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

اس سے قبل جنوبی کیلیفورنیا کے قصبے اوجائی کے قریب 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، تاہم فوری طور پر نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ہلیری گزشتہ روز میکسیکو کے ساحل سے ٹکرایا تھا طوفان ہلیری کے سبب گزشتہ روز امریکہ آنے جانے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں،سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ جیسے جیسے دنیا گرم ہوتی جارہی ہے طوفان زیادہ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔

جاپان جی سی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شریک ہوگا

Shares: