190 ملین پاؤنڈ کیس: بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
122
rawalpindi

راولپنڈی: القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہوگئی ہے-

باغی ٹی وی : کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں، القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی ، اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔

عدالت نے توشہ خانہ 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں بشری بی بی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی، اور کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کیسوں میں جزوی دلائل کو آئندہ سماعت پر مکمل دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل سے متعلق وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیسز کی سماعت کرے گی۔

گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کے حوالے سے خدشات کااظہار کیا ہے، اس لئے سائفر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی، اوپن کورٹ ہوگی، اور میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔

Leave a reply