لیہ(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
صوبے بھر میں روٹی کا ایک ہی نرخ مقرر کیا گیا ہے اور ضلع لیہ میں 100 گرام روٹی کی قیمت 12 روپے طے کی گئی ہے۔
یہ نرخ تندوروں، ہوٹلوں اور ریستورانوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ روٹی کی طے شدہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔