پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پیش کریں گے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا وعدہ کرتی ہے،دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے اور عالمی کرکٹ برادری اس بات کا یقین کرسکتی ہے کہ سمیراحمد کی قیادت میں یہ ایونٹ پاکستان کے شاندار معیار کے مطابق ہوگا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ میں اس ٹورنامنٹ کے لیے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں اور اعزاز سمجھتا ہوں جو پاکستان کرکٹ بورڈ، ہمارے مداحوں اور سپورٹرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے،تیاریاں پہلے سے ہی اچھی ہیں، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اور آئی سی سی کے ساتھ اہم بات چیت جاری ہے۔ ہماری تجربہ کار ایونٹس ٹیم، جس نے کامیابی کے ساتھ نو ملٹی ٹیم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جن میں سے آخری پانچ پاکستان میں ہوئی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی،میں ان کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ُپرعزم ہوں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

Shares: