سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

0
39

سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سموگ کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے،لاہور میں چلنے والی پبلک پرانسپورٹ کی 250 بسوں کو ہائیبرڈ یا الیکٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ پٹرول اور ڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی بسیں ہائیبرڈ، سی این جی یا الیکٹرک کے ذریعے چلیں گی، سموگ کے خاتمے کے لئے لاہور میں 60 ہزار کنال اراضی پر جنگلات لگانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہے، فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب تمام اقدامات پر عملدرآ مد یقینی بنائے گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سموگ پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے دورہ سے قبل نوٹس لیا تھا اور لاہور آمد پر اس حوالہ سے اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت سفارشات پیش کرے،جس کے بعد پنجاب نے سفارشات پیش کیں جنہیں منظور کر لیا گیا.

Leave a reply