ثنا جاوید اور عمیر جسوال کا اپنی منگنی کے بارے میں دلچسپ انکشاف

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے ولے گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی منگنی کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے عمیر جسوال نے کہا اُنہوں نے اپنی منگنی کے دن کُرتا شلوار پہننے کے بجائے جینز شرٹ پہن لی تھی جس کی وجہ سے ثنا اُن پر بےحد غصہ ہوئی تھیں۔

باغی ٹی وی : اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گرے رنگ کے خوبصورت شلوار سُوٹ کے ساتھ پھولوں کا ہار پہنے اکیلی بیٹھی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہماری منگنی/بات پکی ہونے کی تصویر ہے۔

ثنا جاوید نے کہا کہ ہماری اکٹھی تصاویر نہیں ہیں کیونکہ عمیر جسوال اس تقریب کی مناسبت سے تیار نہیں ہوئے تھے۔

دوسری جانب عمیر جسوال نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی روز کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ثناجاوید بھی موجود ہیں-

اپنی پوسٹ میں گلوکار نے کہا کہ یہ تصویر ہماری منگنی کے دن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کی مناسبت سے تیار نہ ہونے پر (کُرتا شلوار نہ پہننے پر) بہت مشکل میں پھنس گیا تھا کیونکہ سچ یہ ہے کہ میں بائیک پر تھا اور سیدھا ثنا جاوید کے گھر چلا گیا تھا۔

گلوکار کا کہنا تھا جب ثنا نے مجھے دیکھا تو وہ بہت غصہ ہوئیں لیکن اپنی ہنسی بھی نہ روک سکیں اور تصاویر لیتے وقت ثنا نے مجھے کہا کہ کم از کم بائیکر جیکٹ ہی اتار دوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں خوش ہوں کہ ہم نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کیا۔

ثنا نے عمیر جسوال کے ساتھ لی گئی یہی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ مجھے آپ کی یہ بائیکر لُک پسند ہے-

خیال رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے 20 اکتوبر کو ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کیا تھا۔

عمیر جسوال اور ثنا جاوید مداحوں کے شکرگزار

ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Comments are closed.