بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

0
9

گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی :بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کرکے ’سیدہ ثناء خان ‘ کردیا ہے۔

دو روز قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثنا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بھاری جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں-


ثنا خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے اُنہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثنا خان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

یاد رہے کہ بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس موقع پر ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

Leave a reply