لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
باغی ٹی وی : ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے،فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں،ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، اس سے قبل جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں جبکہ اداکارہ اور گلوکار دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے جس کا اندازہ اس اسکرین شاٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ
دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں،عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عُمر بھی ادا کیا تھا، عمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اُن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔
سوشل میڈیا پر ناقدین اور مداح دونوں ہی اداکار جوڑے کی ازدواجی زندگی اور تعلق کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں البتہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان افواہوں کو سچ یا جھوٹ قرار نہیں دیا گیا۔
پاکستانی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں گلوکار اور فنکارپرفام کرینگے
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، پوسٹ کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا تھا۔