سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

الیکشن کمیشن کو ثنااللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم
0
114
supreme court01

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی –

باغی ٹی وی: دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟حکام الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے تیار ہیں،وکیل نے کہاکہ ثنا اللہ مستی خیل کا نام ابتدائی لسٹ میں شامل تھا، انتخابی نشان بھی مل چکا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ ثنا اللہ مستی خیل نے کیا جرم کیا ہے تفصیل بتائیں؟کیا دہشتگردی یا اغوا برائے تاوان کا کیس ہے؟یہ کوئی خطرناک آدمی ہیں تو ہم بھی الیکشن نہیں لڑنے دیں گے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ثنا اللہ مستی خیل پر ٹائر جلانے کا کیس ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ثنااللہ مستی خیل اشتہاری نہیں ضمانت ہو چکی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ہائیکورٹ کو کیا جلدی تھی جو ٹریبونل کا فیصلہ اچانک کالعدم کردیا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک ہی دن میں درخواست لگا کر فیصلہ کردیا گیا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو ثنااللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دے دیا-

Leave a reply