اداکارہ صنم چوہدری کے گھر بیٹے کی پیدائش

0
57

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’گھر تتلی کا پر‘ میں انجی کا کردار نبھانے والی اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی :صنم چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی-
https://www.instagram.com/p/CF9fHHfnWGG/?igshid=3yez2vhnpfkp
صنم چوہدری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے شوہر نے اپنے نومولود ’شاہ ویر چوہان‘ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں صنم چوہدری نے اپنے بیٹے کو اُن کی دُنیا قرار دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر چوہان رکھا ہے۔

اداکارہ کے بیٹے کی پیدائش پر اُن کی ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جا رہی ہے جبکہ مداح بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔


اس کے علاوہ صنم چوہدری نے اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس کو کیپشن دیتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ خوش اور بابرکت والدین-
https://www.instagram.com/p/CF9lnvxHRza/

اس سے قبل انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں۔

صنم چوہدری نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ جب دو بچے ہو جائیں گے تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔

اداکارہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا تھا کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ہی اداکارہ ٹی وی اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ایک فلم میں بھی کام کیا۔

صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے عشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا ، بھول، گھر تتلی کا پراور ʼمیر آبرو جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں –

صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

گلوکار امانت علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

Leave a reply