لاہور: 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی، یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔

جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا،پولیس نے صنم جاوید کو نامعلوم مقدمے میں حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

نیب نے بشری بی بی اور فرحت شہزدی کو طلب کر لیا

دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت نے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درج مقدمے میں خدیجہ شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

خدیجہ شاہ نے اپنی وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بی ایل ایف کے 3 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے، ایف آئی اے لاہور نے خدیجہ شاہ کے خلاف اشتعال انگیز ٹویٹ کا مقدمہ درج کیا اور انہیں 3 نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا-

Shares: