صنم جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی
0
83
صنم جاوید پرپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ،عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر 8 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دی

لاہور: مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا کیس ،سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

باغی ٹی وی : سیشن کورٹ لاہور میں ملزمہ صنم جاوید کے کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پولیس کی استدعا پر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ‌میں توسیع کی تھی، صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 119 سےپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردئیے گئے۔

شمالی وزیرستان،کھیتوں سے چھ لاشیں برآمد،تعلق پنجاب سے ہے،پولیس

دوسری جانب سوات پولیس نے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما ملک شفیع کو گرفتار کرلیا ہےسابق ایم پی اے اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک شفیع اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق ملک شفیع اللہ دارالقضاء سوات جارہے تھے، کہ راستے میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک شفیع اللہ کو بنڑ پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے۔

دو جانیں لینے والے کم عمر ڈرائیور کو تھانے میں پروٹوکول

Leave a reply