صنم جاوید بیمار،والد عدالت پہنچ گیا

sanam javede

پولیس حراست کے دوران تحریک انصاف کی گرفتار رہنما صنم جاوید کی آنکھوں میں انفیکشن ہوگیا ہے

صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیٹی کے علاج کے لئے درخواست دائر کردی ہے، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ” بیٹی صنم جاوید کی آنکھوں میں انفیکشن ہوگیا ہے، ان کا علاج کرایا جائے”۔صنم جاوید کے والد کی درخواست پر عدالت کے جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ اس ضمن میں سپرنٹنڈنٹ جیل 27 جون کو رپورٹ جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں،انہیں سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کر کے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا.

صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب تھیں، سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کےتین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کی ضما نت منظور کر لی تھی، دونوں رہنماوں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے۔

قبل ازیں 2 اپریل کو تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں بھی گرفتارکیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور10 مئی کے چار مقدمات میں تحریکِ انصاف کی دونوں خاتون رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

واضح رہے کہ صنم جاوید بھی جیل میں ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوتی ہے تو کبھی انہیں نظر بندتو کبھی دوبارہ کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Comments are closed.