صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ
تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے صنم جاوید پر کڑی تنقید کی ہے
ایک انٹرویو میں طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ بطور نظریاتی سپورٹر میں بہت سارے لوگوں کے خلاف ہوں، کم ظرفوں کو دشمن نہیں سمجھتی ہم بالکل دوست نہیں تھے، زمان پارک میں ملتے تھے، اس سے زیادہ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، ایک شو ہم نے اکٹھا کیا تھا، میرے سے زیادہ وہ اور لوگوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہو گی، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انسانیت کے لیول سے بہت نیچے ہیں، میں ان پر بات نہیں کرنا چاہتی بات کروں گی تو ایسے لگے گا کہ ذاتیات پر بات کر رہی ہوں
طیبہ راجہ نے بعد ازاں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آپس کی کسی بات کو لے کر اگر نون لیگ کو لگتا ہے کہ ہمیں رگڑا لگا سکتی ہے تو تم ہمیں پھر جانتے نہیں ہم وہ عشقِ عمران کے پاگل لوگ ہیں آپس میں ایک گھر میں بیٹھے ایک دوسرے کو مار پیٹ بھی رہیں ہونگے تو اگر تم لوگوں نے ہم میں سے کسی کی طرف انگلی کی ہم مل کر تمہاری وہ انگلی پہلے توڑیں گے بعد میں اپنی بحث کریں گے۔۔ ن لیگ اِس بار آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔آئی آئی پی ٹی آئی۔
ہماری آپس کی کسی بات کو لے کر اگر نون لیگ کو لگتا ہے کہ ہمیں رگڑا لگا سکتی ہے تو تم ہمیں پھر جانتے نہیں ہم وہ عشقِ عمران کے پاگل لوگ ہیں آپس میں ایک گھر میں بیٹھے ایک دوسرے کو مار پیٹ بھی رہیں ہونگے تو اگر تم لوگوں نے ہم میں سے کسی کی طرف انگلی کی ہم مل کر تمہاری وہ انگلی پہلے…
— Tayyaba Raja🇵🇰 (@tayyabaraja_) July 18, 2024
صنم جاوید جیل میں تھیں آج انکی رہائی ہوئی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے، صنم جاوید اور طیبہ راجہ کے اختلافات انتخابات کے دنوں میں بھی سامنے آئے تھے، طیبہ راجہ نے الیکشن کے دنوں میں بھی صنم جاوید پر تنقید کی تھی،تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے صنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کے لئے نامزد ہونے پر پارٹی پر کڑی تنقید کی ہے، صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کیلئے ضروری نہیں کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے،صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7بار انکی ضمانت ہوئی، عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9ماہ بعد 15بار بینچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے،ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے.
صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری
صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر