معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا سے صحتیاب ہو گئیں ہیں-۔

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی دوسری کی لہر کا شکار ہونے والی اداکارہ صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دو نوں جھولے سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

صنم جنگ نے مذکورہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ میں اور میری بیٹی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بیٹی اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعائیں کیں میں اس پوسٹ کے ذریعے آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب ہم مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

صنم جنگ نے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران مجھے بہت سارے پیغامات اور فون آئے جس کے لیے ایک بار آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس طرح آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں بالکل اُسی طرح میں بھی اپنے چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صنم جنگ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی تھی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے میں اور میری بیٹی مکمل طور پر قرنطینہ ہوگئے ہیں اور شکر گزار ہوں کہ کوئی شدید علامات موجود نہیں ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لوگوں کو بتایا تھا کہ وہ کورونا کی وبا کو مذاق نہ سمجھیں اور اس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں وہ فیس ماسک کا استعمال کریں بھیڑ میں جانے سے گریز کریں اور گھر تک ہی محدود رہیں تو اچھا ہے۔

واضح رہے کہ کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں مزاح نگار انور مقصود اداکارہ ماہرہ خان ،نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

Shares: