3 کمسن بہن بھائی صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

والدین بچوں کی میتوں کو لے کر آبائی علاقے چکوال روانہ ہوگئے ہیں

راولپنڈی : 3 بہن بھائی صندوق میں بند ہونے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 3 بچے گھر میں کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے جہاں دم گھٹنے سے تنیوں کی موت ہوگئی جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں اور تینوں بچے حقیقی بہن بھائی ہیں جن کی شناخت 2 سالہ زوہان، 6 سالہ سائرہ اور7 سالہ فاریہ کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں-

پولیس کے مطابق بچوں کا والد وسیم خالد بائیکا چلاتا ہے جبکہ والدہ اقراء بی بی نجی مارٹ میں ملازمت کرتی ہےوالدین بچوں کی میتوں کو لے کر آبائی علاقے چکوال روانہ ہوگئے ہیں-

کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

دوسری جانب بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقبول سیاحتی مقام ڈل جھیل میں ہفتہ کی علی الصبح ہاؤس بوٹس میں آگ بھڑک اٹھی، جل کر خاک ہوئی ہاؤس بوٹس سے اب تک تین لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ڈل جھیل کے گھاٹ نمبر نو کے پاس جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ تیسرے کی جنسی شناخت کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ یہ تینوں لاشیں بنگلہ دیشی سیاحوں کی بتائی جارہی ہیں، ڈل جھیل میں لگی بھیانک آگ میں کروڑوں روپے کی املاک بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، جس میں پانچ ہاؤس بوٹس اور ان سے وابستہ اتنی ہی جھونپڑیاں شامل ہیں۔

میہڑ:پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان

Comments are closed.