پنجاب اسمبلی نے سانحہ سوات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متفقہ مذمتی قرارداد منظور کر لی، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ سانحہ سوات ایک انتظامی ناکامی کا نتیجہ ہے، اور خیبرپختونخوا حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سانحے میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اسمبلی اجلاس میں ڈسکہ کے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، جب کہ اراکین اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور غم میں برابر کے شریک ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق
پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع
وزیراعظم کا بارشوں کی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ
آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
Ask ChatGPT