سینیٹ کے مونوگرام کے ساتھ چھپے سگریٹ کے پیکٹس سامنے آگئے جن کا برانڈ سینیٹ ہاوس رکھا گیا ہے۔ حالانکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود سینیٹ آف پاکستان کے احاطے میں سینیٹ آف پاکستان کے مونو گرام کے ساتھ سگریٹ کے پیکٹس سینیٹرز میں تقسیم کیے گیے۔
سینیٹر دلاور خان نے سگریٹ سینیٹ آف پاکستان کے تمام ارکان کو تحفے کے طور پر دیئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ تمباکو نوشی نہیں کرتے تاہم سینیٹر دلاور خان نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کو بھی سگریٹ کے تحفے دئیے۔ سینٹ کے مونوگرام کے ساتھ سگریٹ کے پیکٹس تقسیم ہونے پر اکثر سینٹرز نے اظہار برہمی بھی کیا۔ کئی ممبران نے استفسار کیا کہ کیا سینیٹ کے نام کے ساتھ سگریٹ کا برینڈ متعارف کرانا قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ آف پاکستان کے مونوگرام کو سگریٹ کے ڈبے پر چھاپنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ سینٹیر دلاور خان کی مردان میں سگریٹ کی فیکٹری ہے۔ لیکن انہوں نے
اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے اجتناب کیا۔

Shares: