بانی پی ٹی آئی نے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی
0
145
Imran Khan

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت ، آئی جی ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں جو اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی ہے، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج …

قبل ازیں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کاغیرقانونی اقدام تھا۔

عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن …

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

Leave a reply