قصور
بیٹیاں اللہ کی رحمت اور جہنم سے ڈھال ہیں،سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے ،قوم ماہ شعبان میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرے،علامہ احسان اکبر ظہیری

تفصیلات کے مطابق الہ آباد قصور کے معروف نوجوان عالم دین علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ نے سانحہ میانوالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں تو اللہ کی رحمت اور جہنم سے ڈھال ہیں
میانوالی میں نومولود بچی کو قتل کرنے والے ملزم باپ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ ایسی جرآت نا کر سکے
علامہ احسان اکبر ظہیری نے ماہ شعبان کی حرمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت زیادہ برکتوں اور اجر و ثواب والا مہینہ ہے پوری قوم کو اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چائیے تاکہ ہم پر اللہ کا خاص فضل و کرم نازل ہو
نیز انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان ناقابل تسخیر ہے یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا عالم کفر اس کے خلاف جو بھی کوششیں کرلے ان شاءاللہ ناکامی اس کا مقدر ٹھہرے گی
نیز انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو بنائے گئے ریاستی قانون کا احترام کرنا چائیے تاکہ معاشرے میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم رہے
ان کا کہنا ہے کہ آنے والا ماہ مقدس رمضان بہت برکتوں اور عظمتوں والا ہے جس میں ہر فعل کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے لہذہ گورنمنٹ عوام کو اس ماہ کیلئے خاص ریلیف دے اور ذخیرہ اندوزی کرکے لوگوں کو پریشان کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دے

Shares: