ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔
کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت، جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ کیس میں نامزد 3 ملزمان کو بری کردیا گیا۔فیصلے کے بعد مقتولہ کے والد اسد عباس شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے اکیلے جدوجہد کرتے رہے، آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد کوئی بھی آئندہ کسی بیٹی کی جان لینے کی جرأت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ ثانیہ زہرا کو گزشتہ سال اس کے شوہر نے قتل کردیا تھا
علیمہ خان پولیس تحویل میں، پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ
عالمی انٹرنیٹ خرابی، پی ٹی اے کا وضاحتی بیان جاری








