سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ 12 مئی وہ سانحہ جسے کوئی نہیں بھلا سکتا 13 سال بیت جانے کے باوجود اب بھی شہدائوں کے اہلل خانہ انصاف کے منتظر ہیں

ڈکٹیٹروں کے دور میں جمہوریت کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری میدان عمل میں تھی ،کراچی کی سٹی کورٹ میں سانحہ 12 مئی میں شہید ہونے والوں کیلئے وکلاء برادری کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور یاد گار عدلیہ تحریک کی تختی پر پھول نچھاور کئے گئے

سندھ بار کونسل کے وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ تحریک ہم کبھی نہیں بھولیں گے ہم نے جمہوریت کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم نے تحریک کے دوران ڈکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھاوہ خون کی ہولیوں والی تحریک ہمیشہ یاد رہے گی

وکلاء برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحہ 12 مئی پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں تاکہ انصاف کے منتظروں کوانصاف مل سکے.

Comments are closed.