سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاورکے متاثرین کیلئے دعاگو ہیں معصوموں کے خون نے قوم کو انتہا پسندی،دہشت گردی،تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا،آج کے دن ہم اپنے نوجوان شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مسلح افواج،پولیس اورسیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسند نظریے کوملک و قوم کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے،

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

Comments are closed.