باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دوسری جے آئی ٹی کی تتشکیل کے خلاف کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 7 ججز پر مشتمل لارجر بنچ 7 دسمبر کو سماعت کرے گا۔7 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس اسجد جاوید، جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹفکیشن معطل کر رکھا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی . مقدمہ میں ملوث کانسٹیبل خرم رفیق اور ایک پولیس انسپکٹر نے نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کررکھا ہے. ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے. تین رکنی فل بنچ نے نئی جے آئی ٹی ٹی بنانے کا نوٹفکیشن معطل کررکھا ہے. اس کیس میں وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت اعلی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.

Shares: