سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا سندھ حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے میں آج کراچی جا رہا ہوَ 5 فروری تاریخی دن ہے ہم منائیں گے، لال حویلی میں پروگرام ہو گا یکجہتی کشمیر کا عظیم جلسہ ہو گا،
شیخ رشید احمد نے کہا کہ محنت کش پنشن کی طرف جا رہے ہیں ہم وزیراعظم کے پاس رپورٹ لے کر جا رہے ہیں کہ پنشن حکومت لے لے، 42 ارب کی پنشن، 32 ارب کی تنخواہ ہے، حفیظ شیخ سے بات بھی کی، پنشن گورنمنٹ دیتی ہے لیکن قسطوں میں پیسے دیتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پنشن براہ راست گورنمنٹ دے.
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ تیز گام سانحہ میں فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ،افسران کو سزائیں دینی ہیں، جو رپورٹ آئی ہے وہ گومگو کی ہے، کچھ واضح نہیں، آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں، میں اس کمیٹی کی رپورٹ کو روک سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا،
شیخ رشید احمد نے کہا مزید کہا کہ چودھری برادران میرے بھائیوں جیسے ہیں، آج ٹائم نہیں اگلی بار پوچھوں گا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ایم کیو ایم اور ق لیگ کہیں نہیں جا رہے، باقیوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم زمینیں فروخت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے پابندی لگائی ہے، فیصلہ بعد میں جاری ہوتا ہے پہلے خبر آتی ہے، پانچ سال سے زیادہ زمین لیز پر نہیں دے سکتے.
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ جو عدالت میں پیش کی گئی یہ ہماری نہیں ہے، میں وہاں لڑ نہیں سکتا، پہلے ہی توہین عدالت کا نوٹس دیا ہوا ہے آپ چاہتے ہیں کہ توہین عدالت لگ جائے، چیف جسٹس کو حق حاصل ہے کہ وہ نوٹس لے،ہماری رپورٹ آئے گی تو آپ دیکھ لیں گے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے آنا نہیں، مریم نے جانا نہیں، شہباز شریف آ سکتا ہے،خان صاحب کو بتایا کہ 15 دن میں کے سی آر خالی کرنا آسان کام نہیں، وزیراعظم کے نوٹس میں ہونا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح عدلیہ کہتی ہے کریں، بے نظیر کارڈ ختم کرنا چاہیں تو اس میں نام چلتا رہتا ہے.
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر زندہ ہے، زندہ رہے گا اور جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، کشمیر میں شہدا کا قبرستان آباد ہے کوئی طاقت آزادی کی جدوجہد ختم نہیں کر سکتی، چھ فروری کو میرپور جاؤں گا، پانچ کو لال حویلی میں جلسہ ہو گا، ہر کیبنٹ میں بجلی کا بل لے کر جاتا ہوں، کہا تھا آٹے اور چینی کو ایکسپورٹ نہ کیا جائے، مین نے قوم کے سامنے اعتراف کیا، عمران خان ہماری بات سنتا ہے، ہماری اپوزیشن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نہیں بلکہ مہنگائی ہے جس کو ختم کرنا ہے.