شیخوپورہ :فاروق آبادکےسینیٹری ورکر 3 ماہ سے تنخواہیں بند،ملازمین کااحتجاج

بلدیہ ملازمین نے ہڑتال بھی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے

شیخوپورہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال )بلدیہ فاروق آباد کے سینٹری ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد بلدیہ کے سینٹری ورکرز کو تقریبا تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس کی وجہ سے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک تو مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے دوسرا تقریبا تین ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور تو اور بجلی کے بلوں نے بھی غریب طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے

غریب ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم کب تک قرضے اٹھا اٹھا کر اپنا گھر چلائیں اب تو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا کیونکہ جب تنخواہیں ہی نہیں ملنی تو ہم قرضہ واپس کہاں سے کریں گے اور کہنا ہے کہ بلدیہ ماہانہ لاکھوں میں دکانوں کا کرایہ اکٹھا کرتا ہے اور جب غریب ملازمین کی باری آتی ہے تو ان کو تین تین ماہ تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے

سینیٹری ورکرکا کہنا تھا کہ ہم صبح اٹھ کر جب لوگ سوئے ہوتے ہیں آ کر اپنا کام کرنا شروع کرتے ہیں ہمیں بھی جب مہینہ پورا ہوتا ہے تو تنخواہ ٹائم پر ملنی چاہئے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کی اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں

آج بلدیہ ملازمین نے ہڑتال بھی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے بلدیہ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں تنخواہیں نہ ملیں تو ہم بھی اسی طرح کام چھوڑ کر ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے ان کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی اعلی حکام میں سے رابطہ نہیں کرتا ہم یوں ہی بیٹھے رہیں گے اور ہمارے مطالبات کی مکمل یقین دہانی نہیں کرتا ہم کام چھوڑ کر ہڑتال پر ہی رہیں گے۔

Comments are closed.