ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید احتجاج
افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ملازمین کی تنخواٸیں التواء کا شکار,ملازمین اور پنشنرز کو شدید مشکلات کا سامناسینٹری ورکرز کا شدید احتجاج , پنشنرز بھی دوماہ سے پنشن کے منتظر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ملازمین اور پنشنرز کو ہر ماہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس ماہ بھی تاحال ملازمین ایک ماہ اور پنشنرز دو ماہ کی تنخواٶں سے محروم ہیں گزشتہ روز سینٹری ورکرز کی طرف سے بھی شدید احتجاج کیا گیا تھا کہ فوری طور پر تنخوا کی اداٸیگی کی جاۓ ورنہ ملازمین ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے افسران کی طرف سے دو دن کی مہلت پر ملازمین نے خاموشی اختیار کی تھی میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذراٸع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت تقریبا 245 کے قریب ملازمین اور تقریبا 75 کے قریب پنشنرزہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ماہانہ گرانٹ تقریبا72 لاکھ روپے آتی ہے اور یہ گرانٹ 2017 سے قبل تقریبا68 لاکھ روپے تھی جبکہ 2017 کے بعد اس میں صرف پانچ لاکھ روپے کا اضافہ اب تک ہوا ہے جبکہ ملازمین اور پنشنرز کی ادا کی جانے والی رقم ایک کڑور روپے بنتی ہے ,ذراٸع کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے افسران ہٹ دھرمی ,غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ چھوڑ دیں تو باقی ریونیو کا اکٹھا کرنا کوٸی مشکل کام نہیں ہے افسران کو ہرماہ پیٹرول اور دیگر بلوں کی اداٸیکی کی فکر ہوتی ہے کہ وہ فوری طور پر کر دی جاۓ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو بی کیٹگری میں ہونے کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے ذراٸع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کو فوری نوٹس لیتے ہوۓ ملازمین کی تنخواوں اور پنشنرز کی دوماہ کی اداٸیگی کو یقینی بنانا ہو گا ورنہ بہت سارے مساٸل پیدا ہونے کا شدید خطرہ ہے اور میونسپل کمیٹی کی آمدن کے ذراٸع میں بھی اضافہ کرنا ہو گا تاکہ آۓ روز پیدا ہونے والے مساٸل کو مستقیل بنیادوں پر ختم کیا جا سکے
Shares:








