انوپم کھیر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، تجربہ کار اداکار نے اپنے مداحوں کو اپنی فلموں کے انتخاب کے ساتھ اپنی پرفارمنس کو پسند کرنے کی متعدد وجوہات دیں ۔ کھیر نے بے بی، اسپیشل 26، اے وینڈے، ویواہ، اور دیگر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔کیرئیر کے اوائل میں کچھ فلموں میں نیگیٹو کرادر بھی کئے ، کامیڈی بھی کئے اور سنجیدہ کردار بھی کئے ان کو ہر روپ میں ان کے پرستاروں نے خوب سراہا. انوپم کھیر سوشل میڈیا پر فالورز کی ایک بڑی تعداد رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک بھی رہتے ہیں.ان کی اس سال ریلیز ہوئی فلم دا کشمیر فائلز نے کامیابی کے ریکارڈز توڑے ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں وہ سائوتھ بمقابلہ بالی ووڈ فلموں کی جاری بحث پر بولے
انہوں نے کہا کہ میرے لئے سائوتھ اور بالی وڈ ایک جیسا ہی ہے میں بالکل بھی اس میں فرق نہیں کرتا نہ ہی اس وقت یہ بات کہہ کر رہا ہوں لیکن میں جو سوچتا ہوں اسے مجھے کہہ دینا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ ” سائوتھ والے کہانیاں سنا رہے ہیں، یہاں ہم (بالی وڈ)ستارے بیچ رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ایک اچھی فلم اجتماعی کوشش سے بنتی ہے میں نے تیلگو فلموں میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ملیالم فلم کرنے جا رہا ہوں.