جنگلی جانوروں اور سانپوں کو روکنے کے لیے باڑ لگائی ہے،شبلی فراز
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قائد حزب اختلاف سینٹر شبلی فراز کے گھر پر سی ڈی اے کا ممکنہ آپریشن سی ڈی اے کی مشینری اور اسلام آباد پولیس سینٹرشبلی فراز کے گھر پہنچ گئی تا ہم شبلی فراز سے ملاقات کے بعد ٹیم واپس روانہ ہو گئی
سینیٹ میں قائد خزب اختلاف سینٹر شبلی فراز سے سی ڈی اے حکام کی ملاقات ہوئی ہے،سینٹر شبلی فراز نے سی ڈی اے کو کسی قسم کی تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ،سی ڈی اے حکام تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی پر واپس روانہ ہو گئے.بعد ازاں شبلی فراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے حکام مشینری سمیت میرے گھر آئے۔ جنگلی جانوروں اور سانپوں کو روکنے کے لیے باڑ لگائی ہے، میرے گھر کی دیوار اپنی جگہ پر ہے۔ سی ڈی اے حکام سے میری بات ہو گئی، اُنہوں نے میری بات سنی، صرف یہی لان ان کو غیر قانونی لگ رہا ہے تو اسے ختم کر دیتے ہیں۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا گھر محفوظ نہیں، عوام کا کیا حال ہو گا، شبلی فراز نے ایوان میں بات کی اور سی ڈی اے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئی، ان افسروں کو سبق سکھایا جائے۔
سینیٹر عون عباس بپی کاکہنا ہے کہ سینٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا گھر گرانے کے لئیے کٹھ پتلی حکومت متحرک۔ گھر گرانے خاندان اجاڑنے اور اغواء کرکے نفرتیں ہی بٹور رہے ہیں لیکن اپنے مقاصد پورے نہیں کرسکتے۔ شرم کا مقام ہے
شبلی فراز کے گھر پر سی ڈی اے کی کارروائی افسوسناک ہے:شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما ،سینیٹر شیری رحمان نےسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ایک معزز رکن جو پچھلے پندرہ سال سے وہاں رہ رہا ہے، اس کے گھر کو گرانے کیلئے اچانک رات کو بلڈوزر آجائے تو یہ انتہائی برا عمل ہے، چاہے وہ رُکن اپوزیشن سے تعلق ہی کیوں نہ رکھتا ہو۔تجاوزات ہونگی مگر آج انکے گھر سی ڈی اے بلڈوزر لیکر کیوں پہنچ گیا،شبلی فراز کے گھر پر سی ڈی اے کی کارروائی افسوسناک ہے،شبلی فراز کے گھر سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں