سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیگریٹ پیتے ہوئے نظر آرہے ہے،ہفتہ تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں معروف صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران ملزم شاہنواز امیر کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم شاہنواز ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا تھا اور ایک پولیس والے نے زنجیر تھامی ہوئی تھی جبکہ دو آس پاس چل رہے تھے۔ اس لمحے کی ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے نوٹ کیا کہ قتل کا ملزم پولیس کسٹڈی میں زنجیروں میں جکڑا ہوا سگریٹ نوشی میں مصروف ہے۔
سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز کی عدالت میں سیگریٹ پیتے ویڈیو وائرل، عوام برہم#AajNews #ShahnawazAmir #ViralVideo #Pakistan pic.twitter.com/NdsXj9FQtX
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) December 9, 2023
اس ویڈیو کو دیکھ کر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کر کے پاکستان کے عدالتی نظام کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے،