پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کی شادی کی ایک یادگار تصویر گردش کر رہی ہے مذکورہ تصویر میں سارہ خان اور فلک شبیر اداکارہ کے والد کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سارہ خان اور نور خان کے والد گزشتہ رات انتقال کرگئے۔
سوشل میڈیا صارفین سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے دُعا کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے سارہ خان سمیت اُن کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا کرنے کی دعائیں کر رہے ہیں-
واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔