ملک سے بھاگنے والے نہیں بچیں گے سن لیں این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم

0
39

ملک سے بھاگنے والے نہیں بچیں گے سن لیں این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صنعتی ورکرزکیلئے رہائشی منصوبے کا افتتاح کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پر اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں،ماضی میں کسی نے بھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا مدینہ کی ریاست میں تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا،موجودہ حکومت شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،بڑوں کیلئے این آر او اور غریب جیلوں میں جا رہے ہیں،سارے مافیا اکٹھے ہوکر مجھے سے این آر او لینے کی کوشش کررہے ہیں میں کسی کو این آر او نہیں دوں ، ان سب ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لاؤں گا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا مقصد کیا تھا اور کس طرف چل پڑے ،اس ملک نے ماڈل بننا تھا، قانون سب کیلئے ایک ہی ہونا چاہئے ، ایک قانون نہ ہونا ،امیر کیلئے این آر او ہمارے ملک کی تباہی کا سبب بنا۔ یہ فلیٹس 2011 سے بن رہے تھے مگر مکمل نہیں ہوئے ، یہی پراجیکٹ امیروں کا ہوتا تو فوری بن جاتا ۔خیبرپختونخوا کے لوگ کسی سیاسی جماعت کو دوسری مرتبہ نہیں چنتے ، کوئی تو بات ہے کہ تحریک انصاف کو دوسری بار چنا گیا ۔ملک سے بھاگنے والے زیادہ دیر نہیں بچیں گے ان کو واپس لے کر آئیں گے ہمارے 5سال پورے ہونے پر صحت کا انقلاب آئے گا،خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ کارڈ موجود ہے،پنجاب کے بڑے سیاستدان آج لندن میں بیٹھے ہیں عام آدمی کو گھر بنانے کیلئے اب بینک قرضے دیں گے، ایک آدمی جتنا گھر کا کرایہ دیتا ہے اتنی اس کی بینک کی قسط ہونی چاہیے،

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کو مہمند ڈیم سے 300ملین گیلن پانی ملے گا،یہ ڈیم ہمیں آج سے 50سال پہلے بنانے چاہیے تھے،مہمند ڈیم 2025 میں مکمل ہوگا،

Leave a reply