اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے مزین سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کی پہچان بن چکی ہے پروین عطا ایڈووکیٹ
ملک بھر کی طرح اوچ شریف میں بھی آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہاہے اس موقع پر ججز محمد حسین نے اپنی بیگم پروین عطا ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایڈووکیٹ خورشید خان کو نیلے فیروزی رنگوں سے مزین اجرک پہنائی اور اس موقع پر ایڈووکیٹ پروین عطا نے کہا کہ وسیب کے لوگ سرائیکی اجرک زیب تن کئے اپنی ثقافت کا پرچار کررہے ہیں۔ اس موقع پر وسیب کا عوامی رقص جھمر سرائیکی عوام کی والہانہ خوشی اور ثقافت کا مظہر ہے۔سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا سندھی اجرک سے لیا گیا۔
نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات میں نظر آتا ہے اس لیے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے اسی بنیاد پر سرائیکی اجرک کو ملتانی کاشی گری کے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے پرنٹ کروا کے متعارف کروایا گیا۔
اجرک عربی زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں اس لئے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے