قصور
تحصیل پتوکی کے علاقے پھولنگر سے ہیڈ بلوکی ضلع ننکانہ تک سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات کے ساتھ وارداتیں بھی معمول،پولیس خاموش تماشائی،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر سے اور خاص کر گاؤں اولکھ سے ہیڈ بلوکی تک ساری سڑک مکمل تباہ ہو گئی ہے جس کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں
سڑک ٹوٹی ہونے کے باعث سڑک پہ گزرنے والوں کو ڈاکوؤں نے لوٹنا معمول بنا لیا ہے
ڈاکو ہر روز دھڑلے سے سرعام لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ واردت ہونے پہ پولیس کی جانب سے حدود کا معاملہ آڑے آ جاتا ہے ضلع ننکانہ کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع قصور پولیس پہ ڈالا جاتا ہے اور ضلع قصور کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع ننکانہ کی پولیس پہ جس کے باعث لٹنے والے مذید پریشان ہیں
لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک تعمیر کروانے اور پولیس حدود کے نام پہ لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے