قصور
رائیونڈ قصور روڈ پر واقع قصبے راؤ خانوالا کے لوگوں سے گورنمنٹ کا سوتیلی ماں جیسا سلوک،مین روڈ گڑھوں کی بدولت اپنی ساخت سے تین فٹ نیچے چلی گئی جس میں نالیوں کا پانی جمع ہونے سے ساری سڑک تالاب بن گئی لوگ کھلے عام حکمرانوں کو کوسنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر واقع قصبے راؤ خانوالا کی انتہائی خراب حالت ہے اس پر اہلیان علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوےٰ کیساتھ کہتے ہیں پورے ملک میں کوئی اس سے بدتر مین روڈ ہے تو ہمیں دکھایا جائے لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک تین فٹ گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس پر ہر وقت نالیوں کا پانی بھرا رہتا ہے جس کے باعث پیدل چلنا تو دور کی بات گاڑیوں ٹرکوں کا گزرنا محال ہے لوگوں نے کہا کہ ہمارے حلقے سے ہر بار ن لیگ جیتتی ہے اس لئے ہمیں سزا دی جا رہی ہے اس روڈ کو نا بنا کر ٹو پی ٹی آئی قیادت نوٹ کرے اس الیکشن میں راؤ خانوالا سے اپنے ووٹ دیکھ لے اگلی بار اس سو گناہ کم ووٹ ملینگے کیونکہ ہم لوگ اپنے پیاروں کے جنازے پیدل لے کر نہیں چل سکتے بلکہ ٹرالیوں پر لاد کر قبرستان پہنچاتے ہیں اس گورنمنٹ نے ہمیں جنازوں کو کندھا دینے کے قابل نہیں چھوڑا تو ہم بھی اس گورنمنٹ کو الیکشن میں کسی کام کا نا چھوڑینگے
لوگوں نے کہا کہ ہم کسی بھی اعلی عہدیدار سے اس سڑک کی مرمت کا مطالبہ نہیں کرتے کیونکہ ہمیں پتہ ہے عمل بلکل بھی نہیں ہونا

Shares: