سارے جیب کترے ایک ہی اسٹیج پرکھڑے ہوکرشورمچاتے ہیں ،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہا ہے
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی، پشاوراورگوجرانوالہ میں بھی کیسزبڑھنے کا خدشہ ہے،جون کے وسط میں اسپتالوں پردباوَ تھا ڈاکٹرزکو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،لاہورمیں اسموگ کی وجہ سے ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،جہاں اسموگ زیادہ ہے وہاں کیسزبڑھنے کا خدشہ ہے،پاکستان اس وقت کورونا کیخلاف بڑی جنگ لڑرہا ہے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرزسمیت تمام ہیلتھ ورکرزکاکردارلائق تحسین ہے،پاکستان کورونا کے خلاف اہم جنگ لڑرہا ہے ،70 کی دہائی میں نیشنلائزیشن سے اسپتالوں اوردیگراداروں کا بہت نقصان ہوا،جب سزا اور جزا نہ ہوتووہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں،گورنمنٹ اسکولزکا معیاربھی گرگیا لوگ پرائیوٹ اسکولزپرانحصارکرنے لگے،غریب لوگوں کیلئے پرائیوٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کوپڑھانا مشکل ہے ،دنیا کےعظیم لیڈرنے ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جوسب کیلئے رول ماڈل ہے ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر گیا نیا پاکستان ،نیا پاکستان سوئچ نہیں کہ ایک دم بن جائے تبدیلی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے ،ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں سے سیکھنا ہو گا ،اب ہمیں چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے ،کامیابی کیلئے مغربی مصنفوں کوپڑھنے کے بجائے قرآن وسنت کو پڑھیں ،بغیرکارکردگی سب کی پروموشن اورتنخواہ بڑھادی جاتی ہے،فیصلے کرنیوالوں کو کھانسی آتی تھی تو بیرون ملک چلے جاتے تھے،لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہاں گیا نیا پاکستان ؟ نیا پاکستان سوئچ دبانے سے نہیں بنے گا،جدوجہد کررہے ہیں،جس سسٹم میں سزا اورجزا نہیں ہوتی وہ ناکام ہوجاتا ہے ،نئے ادارے کے نسبت پرانے اداروں کوٹھیک کرنا مشکل ہوتا ہے ،لاہور اورپشاورشوکت خانم اسپتال 3سال میں بنا،میرٹ پرسلیکشن ہو تو ادارے بہتر ہوتے ہیں ،ہمیں مدینہ کی ریاست سے سیکھنا چاہیے، مدینہ کی ریاست کا ماڈل دنیا کا سب سے عظیم ماڈل تھا، ہمیں اپنے نبی ﷺکی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیے .
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے چھوٹے مافیا تبدیلی نہیں لانے دیتے ،سارے جیب کترے ایک ہی اسٹیج پرکھڑے ہوکرشورمچاتے ہیں کچھ بھی کرلیں،بلیک میل نہیں ہوں گے،احتساب ہوکررہے گا،30سال سے انہوں نے باریاں لگائی ہوئی تھیں اورحکومت کررہے تھے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس کو نکالتے تھے وہ جا کرحکم امتناع لے لیتا تھا،مافیا سسٹم کو تبدیل نہیں ہونے دے رہا، مافیا کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے،اسپتالوں میں مافیا عدالتوں سے حکم امتناع لے لیتا تھا، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں تبدیلی آگئی ہے