سارے کا سارا عملہ کرپٹ

0
45

قصور
میونسپل کارپوریشن قصور کا پورا شہر قربانی کی آلائشوں سے گندگی کا گڑھ بن گیا تعفن پھیلنے لگا ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو اور بیماریاں پیدا ہونے کا سبب بننے لگے، مقامی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ خاموش تماشائی عوام سراپا احتجاج

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی حلقہ قصور میں قربانی کی آلائشوں اور مویشیوں کی غلاظت اور چارے کا بچا کچا کچرا گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں جو تعفن ، بدبو پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں چوکوں اورشاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر سرعام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مجبوراً گندگی زدہ راستوں سے گزرنا پڑ رہا ہے گلی محلوں میں نمازیوں اور بوڑھے، چھوٹے بچوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے
عوام گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جہاں گندگی کے ڈھیر بدبو پیدا کر رہے ہیں وہی ڈنگی مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے لاپرواہ عملہ کے کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کی وجہ سے سیوریج کی نالیاں بند پڑی ہیں اور غلاظت بھرا گندہ پانی جگہ جگہ کھڑا ہے اور پرانے گھروں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ وہاں پر تعینات خاکروب صفائی کیلئے کبھی دیکھنے میں نہیں آتے خاکروب صرف اس جگہوں پر نظر آتے ہیں جہاں پر ان کی منتھلیاں لگی ہوئی ہیں اگر کسی نے صفائی کروانی ہوں تو خاکروب معقول رشوت لیئے بغیر صفائی کرنا گوارہ ہی نہیں سمجھتے خاکروبوں کی لوگوں سے بدمعاشی کی بڑی وجہ داروغہ حضرات کا ان خاکروب سے ماہانہ پیسے لیکر اپنے افسران بالا تک پہنچانا ہے یہ بات خاکروبوں نے آپنے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتائی جس کی وجہ سے خاکروب اپنے فرائض سر انجام نہیں دیتے اور پیسے لیکر مختلف بااثر گھروں میں کام کرتے ہیں قصور کے مکینوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار مقامی اداروں سمیت یونین کونسل کے افسران کو شکایات کیں مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے صوبائی وزیر صحت ، وزیر بلدیات ڈپٹی کمشنر قصور، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی، اور سی ای او میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا امتیاز ہر سٹی یونین کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں کرپٹ دروغوں اور خاکروبوں کے خلاف کاروائی کرکے انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو نوکری سے برخاست کیا جا ئے اور کروڑوں کی مشینری کو روہی نالے کی صفائی کے لئے استعمال میں لایا جائے تاکہ شہر کا غلاظت بھرے پانی اور آلاشوں کی روانی ہو سکے

Leave a reply