امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد سے ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکسز اور کم آمدن کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران ایک موقع پر نفٹی 50 کو صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 24 ہزار 484 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ ممبئی اسٹاک مارکیٹ سینسیکس کو بھی صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 84 ہزار 140 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیاممبئی اسٹاک ایکسچینج میں 16 میں سے 15 سیکٹرز میں صفر اعشاریہ 4 سے لیکر صفر اعشاریہ 7 فیصد تک کمی دیکھی گئی،گزشتہ روز بھی نفٹی آئی اسٹاک میں صفر اعشاریہ 9 فیصد جبکہ فارما انڈیکس میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔
پاکستانی نژاد خاتون قمر محسن مودی کو راکھی باندھیں گے
امریکی صدر کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف جمعرات کے روز مارکیٹ سے 50 ارب ڈالر نکال لیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا تھا اور اضافی پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں،وائٹ ہاؤس کاکہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا دیا، بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگنے پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی تھی۔
جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن ،جسٹس (ر) ارشد حسین نے 70 کیس نمٹا دیئے