ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اُن ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا جو اُس کے عوام پر حملے کرچکے اور دھمکیاں دے چکے ہیں. ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم صدر اور میں نے شرکت سے معذرت کر لی ہے، ہم ان لوگوں سے مذاکرات نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا، پابندیاں لگائیں اور دھمکیاں دیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہر اُس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا کو یقینی بنائے،ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مؤثر اور فیصلہ کن طاقت ہے اور یہ کردار ہمیشہ برقرار رہے گا۔

Shares: