میرپورماتھیلو:جی ڈی اے کے رہنما،مہر گروپ کے سربراہ سردار علی گوہر خان مہر ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل

میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)جی ڈی اے کے رہنما،مہر گروپ کے سربراہ سردار علی گوہر خان مہر ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل

گھوٹکی کی سیاست میں زبردست کھڑاک جی ڈی اے کے رہنما اور مہر گروپ کے سربراہ سردار علی گوہر خان مہر ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں یاد رہے کہ سردار علی گوہر خان مہر نے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑتے ہوئے آصف زرداری کو کھلم کھلا چیلنج کیا تھا۔

پی پی پی کے کئی سابقہ ​​کارکنان پریشان ہیں گھوٹکی کی سیاست ایک بار پھر گروپوں میں نظر آرہی ہے جیسے لنڈ گروپ، مہر گروپ، پتافی گروپ، داریجا گروپ، شر گروپ، مہر گروپ اور اب نیا چاچڑ گروپ بن رہا ہے۔ سردار علی گوہر خان مہر کی پی پی پی میں شمولیت نہ صرف اپنی بلکہ اپنے گروپ کے حامیوں بشمول بزدار سردار، لغاری سردار اور دیگر کئی گروپ ان کے ہمراہ ہیں۔

Leave a reply