کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈيگاری میں خاتون اور مرد کے اندوہناک قتل کیس میں گرفتار قبائلی سردار شیر باز خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ دہرے قتل کا واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا تھا، تاہم اس کی ویڈیو حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد واقعہ نے عوامی اور حکومتی حلقوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا۔ویڈیو میں واضح طور پر مسلح افراد کو خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس و انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل شروع کرتے ہوئے سنجیدی ڈیگاری کے مقام سے قبائلی سردار شیرباز ساتکزئی، مقتولہ کے بھائی (جو ویڈیو میں فائرنگ کرتا دکھائی دیا)، اور دیگر مشتبہ افراد سمیت مجموعی طور پر 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کی سنگینی کے پیش نظر تمام گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔
گلگت بلتستان: ٹیکسوں کے خلاف احتجاج، پاک چین بارڈر پر دھرنا
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں
سعودی نیول چیف کو نشانِ پاکستان (ملٹری) عطا
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر طیارے کے انجن میں آگ، ایمرجنسی لینڈنگ