وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر تیسری مرتبہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

0
82
mehar bakhsh

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر تیسری مرتبہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے چار سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے.سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کراچی جیم خانہ میں ہوئے، احمد علی راجپوت سیکریٹری جبکہ چار صدور کے لئے والی بال سےشاہ نعیم ظفر،ہاکی سےگلفراز خان، کراٹے سے نسیم قریشی، منتخب ہوئے. سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے 28 نمائندوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا.
اس موقع پر وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسپورٹس سٹی پرتیزی سےکام شروع کردیا ہے، سندھ اسپورٹس سٹی کے لیے کمشنر کراچی کو خط بھی لکھ دیا ہے،کہ کراچی سے باہر زمین دی جائے،صوبائی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال صوبہ سندھ گیمز میں دیگر صوبوں سے نمبر ون پر آیا ہے، سندھ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ صوبہ کےٹیلنٹ کو سپورٹ کریں، سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ اسپورٹس کیلنڈر بھی لا رہے ہیں،جس میں تمام گیمز کا شامل کریں گے، سندھ میں آئندہ ماہ گیمز بھی شروع کرانے جارہے ہیں، جس پر کام ہورہا ہے، وزیر کھیل نے بتایا کہ جتنا ہوسکے گا سندھ کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کریں گے.

Leave a reply