پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہزاد خان نے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شرکت کی،سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد ،ندیم افضل چن ،علامہ یوسف اعوان ،عائشہ نواز چوہدری ،بشری ملک اور سینکڑوں کارکن حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر کارکنان نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے،سردار سلیم حیدر نےچالیسویں گورنر پنجاب کا حلف اٹھایا،سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے ہے۔