ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ،بلوچستان میں برفباری کا امکان

بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
0
160
pmd

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہے گا۔ شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات سے موٹر ویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

Leave a reply