کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے-
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے دوران معمول سے تیز شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب سردی بڑھنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہےجو کراچی پر اثرانداز ہوگا،اس کے نتیجے میں پارہ گرسکتا ہے،تاہم سنگل ڈیجیٹ میں درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے امکانات کم ہیں رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایکس اور فیس بک بند
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے،نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔