وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کردیا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا۔
باغی ٹی وی : وزیراعظم نے تھرکول بلاک 2 سندھ کول مائن کمپنی کےتوسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا اور خطاب میں کہا کہ تھرمیں پیداہونےوالی بجلی دس روپے یونٹ ہوگی، تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیےسرگرم یواین تنظیم کا پاکستان کونائب صدارت دینے کا…
انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، بہت مہنگئی ہوگئی ہے لہٰذا درآمد نہيں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 24 ارب ڈالر کی درآمدات کی ہیں، گیس مہنگی ہوکر ہماری بساط سے باہر جاچکی ہے، اللہ تعالیٰ نے تھر میں کوئلے کا اتنا بڑا ذخیرہ دیا ہے، اس سے استفادہ کرکے قوم کی محرومیاں دور نہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہو سکتی کہ مہران کی وادیوں میں اتنا بڑا خزانہ ہو اور اس کا فائدہ پورے پاکستان کو نہ پہنچے، میں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس بلاؤں گا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔
پی ٹی وی کو کوئی نہیں دیکھتا پھر بھی 35 روپے دیتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی کہا تھا کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔
مصدق ملک کا کہناتھاکہ بولیاں طلب کرنے کےباوجود 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومیں بھی گیس نہیں مل رہی، سوئی ناردرن سسٹم پر گھریلو صارفین کو 95 کروڑمکعب فٹ یومیہ چاہیےلیکن سوئی ناردرن کے پاس سردیوں میں یومیہ صرف 68 کروڑ مکعب فٹ گیس دستیاب ہو گی، ایسی ہی صورت حال سوئی سدرن پر ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کے مقابلے میں ماہانہ 20 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی درآمد کریں گے، جتنی گیس پچھلے سال تھی اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے، سردیوں کےحوالے سے مؤثرپلان بنا رہے ہیں اور گیس کےحوالے سے پلان کا اعلان جلد کریں گے۔