سردیوں میں گیس بحران کا سامنا ہوتا ہے،امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے ،وزیراعظم

0
53

سردیوں میں گیس بحران کا سامنا ہوتا ہے،امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے ،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگر ہم معاملات کو زیر بحث لاتے،

اسلام آباد میں پاکستان کی گیس کی ارزاں فراہمی،استحکام اور سیکورٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 27فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن ملتی ہے میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں ،سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے،سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کوبڑھانا ہوتا ہے،سبسڈی سے ہمیشہ فائد ہ طاقتور ہی نے اٹھایا،آئی پی پیز کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہمارے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی پیداواری لاگت 4 فیصد زیادہ ہے، بجلی کی پیداوار سے متعلق بہت پہلےسوچنا چاہئیے تھا،ہماری انڈسٹری آج مشکل میں ہے، پہلے سوچا جاتا تو عوام پرمہنگی بجلی کا بوجھ نہ پڑتا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتاہے،سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی معاملات پر بحث کی گئی،سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی او ر بحران کا سامنا ہوتا ہے،امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے بعض اوقات گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں بڑھتے ،گیس کی پیداوار کے لیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے،40 سال پہلے یہ فیصلے کرتے تو شاید آج یہ توانائی کا بحران نہ آتا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈز دیتا ہے،چین کی معیشت اور اداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے،چین 20سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے،پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس پر کام کے لیے ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا،چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کاراز نظام کی مضبوطی ہے

Leave a reply